برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں کنگ چارلس کی اپنے بیٹے شہزادہ ہیری سے صلح کی خواہش کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا ہے۔
رائل کمنٹیٹر ٹام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ چارلس اپنی زندگی کے آخری برسوں میں اپنے بیٹے سے تعلقات بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ ہنس تو رہے ہیں مگر انہیں مطلب سمجھ نہیں آیا‘،کنگ چارلس کے طنز پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
ٹام کے مطابق کنگ چارلس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے آخری سالوں کو میرے لیے عذاب نہ بناؤ، بیٹے‘۔ چارلس کی سب سے بڑی خواہش اپنے بیٹے سے صلح ہے۔ بس یہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنگ چارلس ایک جذباتی اور رومانوی مزاج رکھتے ہیں جبکہ شہزادہ ولیم اس معاملے میں مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں اور اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم کے طرزِ فکر کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں جو ذاتی معاملات میں زیادہ محتاط رویہ اختیار کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا سے شہزادہ ہیری تک، جب شاہی رازوں سے پردہ اٹھنے پر دنیا حیران رہ گئی
رپورٹ کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اطلاعات ہیں کہ شہزادہ ہیری آئندہ دنوں میں انویکٹس گیمز کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔
اسی تناظر میں شاہی خاندان کے تعلقات کی بحالی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی دوبارہ زور پکڑ رہی ہیں۔ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ڈیوک اور کینسر کے مرض میں مبتلا ان کے والد کے درمیان ممکنہ ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔














