قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مؤخر، بجٹ کب پیش ہوگا؟

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اہم اجلاس، جو کل 3 جون 2026 کو منعقد ہونا تھا، آئندہ بجٹ پر مزید مشاورت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، 3 جون 2026 بروز بدھ منعقد ہونے والا این ای سی کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی ترقی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم

قومی اقتصادی کونسل پاکستان کا اعلیٰ ترین آئینی فورم ہے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان اقتصادی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے امور کی نگرانی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ای سی کے اجلاس کی اچانک ملتوی ہونے سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ وفاقی بجٹ کی پیشی میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔

حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون 2026 کو پیش کیے جانے کی توقع ہے، تاہم متوقع بجٹ مشاورت کے باعث ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 5 جون کے بجائے 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 4 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نور محمد دمڑ کو قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں شرکت مہنگی پڑگئی

یہ بجٹ ایسے وقت میں تیار کیا جا رہا ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کی عائد کردہ سخت مالیاتی شرائط اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اقتصادی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ تجاویز اور اقتصادی اہداف پر مزید غور و خوض کے لیے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کو مؤخر کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ