ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت 

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملک میں ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کی جاری کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ’بوبی ڈیپ ون‘ نامی کنویں سے یومیہ تقریباً 2 ہزار بیرل خام تیل اور 1.1 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں اور اس دریافت نے علاقے میں مزید تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن کر دیے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی دریافت سے نہ صرف ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان اس وقت اپنی توانائی ضروریات کا ایک بڑا حصہ درآمدی ایندھن کے ذریعے پورا کرتا ہے، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر اور درآمدی بل پر دباؤ رہتا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس دریافت سے مستقبل میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

پنجاب کا سنیما انڈسٹری کیلئے ریلیف، اوقات کار میں نرمی پر فہد مصطفیٰ کا ردعمل سامنے آگیا

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے