حکومت کا غیر شادی شدہ خواتین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے غریب اور مستحق طبقات کو مالی امداد فراہم کرنے والے نیٹ ورک ’بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام‘ (بی آئی ایس پی) کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اب 35 سال سے بڑی عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر کے انہیں مستقل مالی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ’پی اے سی‘ کی ذیلی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کو ریلیف دینے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقوم بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری

اجلاس کے دوران کمیٹی کے معزز ممبر بلال مندوخیل نے ایک انتہائی حساس اور اہم نقطہ اٹھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ طریقہ کار کے تحت ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ کے مالیاتی نیٹ ورک میں غیر شادی شدہ مستحق خواتین شامل نہیں ہیں۔

غیر شادی شدہ خواتین سب سے زیادہ مدد کی حقدار ہیں

کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے پسماندہ خواتین کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ معاشرے میں سب سے زیادہ مدد اور پناہ کی حقدار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا آگے پیچھے کوئی سہارا نہیں ہوتا اور وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے کٹھن حالات میں حکومت کو ان کی سرپرستی کرنی چاہیے۔

بی آئی ایس پی حکام کی یقین دہانی اور حتمی فیصلہ

بلال مندوخیل کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم ترین نقطے اور عوامی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے اجلاس میں موجود ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ کے اعلیٰ حکام نے فوری ردعمل دیا۔

مزید پڑھیں:بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے ایک کروڑ لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

حکام نے کمیٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا کہ اس محروم طبقے کو ریلیف دینے کے لیے پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اب 35 سال سے بڑی عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو ’بی آئی ایس پی‘ کے دائرہ کار میں باقاعدہ شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی حکومت کی جانب سے ملنے والی مالی امداد سے مستفید ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی