جاپان میں جاری مردوں کے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل (5 جون) آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ اہم مقابلہ کاواساکی ہیوی انڈسٹریز ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت نے بدھ کے روز چائینز تائیپائی کو 1-13 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے پول اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جاپان چاروں میچ جیت کر گروپ میں ناقابلِ شکست رہا۔
مزید پڑھیں: انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، چین کے خلاف صفر 3 گول سے کامیابی
دوسری جانب پاکستان نے پول بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائیشیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 2-5 سے شکست دی۔ اس کامیابی میں عبداللہ اعوان نے 2 گول کرکے نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے دوسرے ہی منٹ میں عبداللہ اعوان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، تاہم بنگلہ دیش کے اسلام منّا نے 11ویں منٹ میں اسکور برابر کر دیا اور پہلا کوارٹر 1-1 سے ختم ہوا۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور 3 پینلٹی کارنرز حاصل کیے، لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکا۔
🏑 Player of the Match 🏑
In the match between Pakistan 🇵🇰 and Bangladesh 🇧🇩, the outstanding performer has been awarded to:
⭐ NAJEEB Muhammad Yahya (Pakistan 🇵🇰)
👕 Shirt No. 14#PlayerOfTheMatch #NajeebMuhammadYahya #PakistanHockey #BANvPAK #JSW #AHF #MensHockey 🏑 pic.twitter.com/b2bB4uGVTV— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) June 3, 2026
تیسرے کوارٹر میں عدیل نے 32ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی، تاہم اسلام منّا نے 3 منٹ بعد اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
مزید پڑھیں: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اس کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2 تیز رفتار گول کیے۔ حیدر آسم نے پینلٹی کارنر پر گول اسکور کیا جبکہ عبداللہ اعوان نے اپنا دوسرا گول کرکے اسکور 2-4 کر دیا۔ آخری کوارٹر میں نجیب محمد یحییٰ نے 59ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی 2-5 سے فتح یقینی بنا دی۔

شائقینِ ہاکی کی نظریں اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔














