ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر سخت تنقید، ڈیموکریٹس کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگی اختیارات محدود کیے جانے کے اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس سیاسی مخالفت میں اس حد تک جا چکے ہیں کہ وہ انہیں مزید کامیابیاں حاصل کرنے دینے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچانا پسند کریں گے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ روز ان کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے لیے ایک ایسی ووٹنگ کرائی گئی جسے انہوں نے بے معنی قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ووٹنگ ایسے وقت میں کی گئی جب وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم اور فیصلہ کن مذاکرات میں مصروف ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اپنے ہی ملک کے مفادات کے خلاف اس نوعیت کا اقدام آخر کون کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ووٹنگ میں حصہ لینے والے ارکان بخوبی جانتے ہیں کہ مذاکرات کس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے ایسا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس انہیں ایک اور کامیابی حاصل کرتے دیکھنے کے بجائے ملک کو ناکامی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ان 4 ریپبلکن ارکان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے قرارداد کی حمایت کی اور کہاکہ انہیں اپنے طرز عمل پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

ایوانِ نمائندگان نے قرارداد منظور کرلی

واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط مزید سخت کر دیں، تہران کے جواب کا انتظار، امریکی میڈیا

یہ قرارداد ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس کی حمایت 4 ریپبلکن ارکان نے بھی کی۔

قرارداد کے تحت ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی ہوگی اور صدر تنہا اس نوعیت کا فیصلہ نہیں کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار