آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل لندن میں کپتانوں کا شاندار فوٹو شوٹ اور خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام شریک ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا جو تقریب کا ایک نمایاں اور توجہ حاصل کرنے والا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ICC chair Jay Shah & CEO Sanjog Gupta shake hands with Pakistani skipper Fatima Sana and the captains of all the other teams participating in the women’s t20 cricket World Cup during the captain’s carnival at London’s Waterloo Bridge to kick start celebration pic.twitter.com/qQEHbneOtR
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) June 8, 2026
سوشل میڈیا پر اس ملاقات اور مصافحے کو کرکٹ میں پاکستان اور دیگر ٹیموں کے درمیان اسپورٹس مین شپ اور مثبت ماحول کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔














