آزاد کشمیر کے معاملے پر بیرونی مداخلت قابل قبول نہیں، پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق برطانیہ میں مقیم بعض افراد اور چند برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے بیانات اور تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد اور حقائق سے لاعلمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی حکومت کا اختیار ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر

ان افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چند برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے کیے گئے غیر ضروری تبصرے اور اٹھائے گئے سوالات بھی نوٹ کیے گئے ہیں، جو اس مسئلے کے تاریخی پس منظر سے لاعلمی اور حقائق کو نظر انداز کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ اب بھی نوآبادیاتی دور کی سوچ رکھتے ہیں، انہیں یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے جو دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر پختہ یقین رکھتی ہے اور دوسروں سے بھی اسی طرزِ عمل کی توقع کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں شہریوں کے پرامن اجتماع، اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری عمل میں شرکت کے آئینی حقوق کو مکمل طور پر تسلیم اور ان کا احترام کرتی ہیں۔

تاہم بیان میں واضح کیا گیا کہ توڑ پھوڑ، بے گناہ شہریوں یا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا قتل کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے اور انہیں ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کرے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: مطالبات کی ریکارڈ منظوری کے باوجود احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا سامنے آگیا

ساتھ ہی ان پر زور دیا گیا کہ وہ جمہوری عمل، عدالتی فیصلوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، جیسا کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے آئین میں درج ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا جا رہا ہے، جنہیں روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار