تیزاب گردی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی تجویز، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل جمع

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے رکن نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے تیزاب گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور متاثرین کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصانات کے پیشِ نظر کرمنل لا (ترمیمی) ایکٹ 2026 کا بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے اندوہناک واقعے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج، ماہرہ خان بھی بول پڑیں

مجوزہ بل کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 336-بی میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے مطابق تیزاب گردی کے مجرموں کے لیے موجودہ سزاؤں کے ساتھ سزائے موت کو بھی بطور زیادہ سے زیادہ سزا شامل کیا جائے گا۔

بل میں عمر قید، کم از کم 14 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانے کی موجودہ سزائیں برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

بل کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیزاب گردی خواتین کے خلاف ایک نہایت سفاک، غیر انسانی اور ناقابلِ معافی جرم ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد عمر بھر جسمانی معذوری، ذہنی اذیت، سماجی تنہائی اور معاشی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: تیزاب گردی میں ملوث خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

بل میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ 2011 میں تیزاب گردی کے خلاف سخت قوانین متعارف کرائے گئے تھے، تاہم ملک بھر میں ایسے واقعات اب بھی رونما ہو رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ سزائیں مؤثر رکاوٹ بننے میں ناکام رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والے تیزاب حملے کا حوالہ دیتے ہوئے بل میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور قانون کو مزید سخت بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کی حالت اب کیسی ہے؟

بل میں سپریم کورٹ کے ان مشاہدات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جن میں قرار دیا گیا تھا کہ تیزاب گردی بعض پہلوؤں سے قتل سے بھی زیادہ سنگین جرم ہے، کیونکہ متاثرہ شخص پوری زندگی اس جرم کے اثرات برداشت کرتا رہتا ہے۔

مجوزہ قانون کا مقصد خواتین اور دیگر کمزور طبقات کو بہتر تحفظ فراہم کرنا، مجرموں میں قانون کا خوف پیدا کرنا اور یہ واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

خواتین کے خلاف منظم امتیازی نظام، اقوامِ متحدہ میں طالبان حکومت پر شدید تنقید

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟