کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو پہلی بار ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر، سب کی توجہ سمیٹ لی

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاپ میوزک کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک میں منعقدہ ٹریبیکا فیسٹیول کے دوران پہلی بار بطور جوڑا ریڈ کارپٹ پر باضابطہ شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات 8 جون کو کیٹی پیری کی کنسرٹ فلم ‘Katy Perry: The Lifetimes Tour – Live from Paris’ کے پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اکھٹے تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی رومانوی تصاویر وائرل، شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا

تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری کے ہمراہ موجود رہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار انداز میں وقت گزارا۔ یہ موقع پیری کے حالیہ عالمی میوزک ٹور پر مبنی فلم کی لانچنگ کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر کیٹی پیری نے سفید گاؤن زیب تن کیا جس پر گلابی پھولوں کی طرز کا نفیس کام کیا گیا تھا جبکہ سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کلاسک بلیک سوٹ اور سفید شرٹ کا انتخاب کیا اور ریڈ کارپٹ پر مسکراتے ہوئے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

پیری نے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کی 2012 کی ڈاکیومنٹری ‘Part of Me’ سے بالکل مختلف ہے۔ وہ زیادہ میری زندگی کے بارے میں ڈاکیومنٹری تھی جبکہ یہ مکمل طور پر ایک کنسرٹ تجربہ ہے جو مداحوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

پیری نے مزید کہا کہ یہ پرجیکٹ ان کے دیرینہ مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے 18 سال سے ان کا ساتھ دیا ہے اور یہ ان کے لیے ایک خاص اور یادگار تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

ان کے تعلق کی افواہیں جولائی 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب دونوں کو ایک پارک میں واک کرتے دیکھا گیا اور بعد میں وہ Le Violon نامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتے بھی نظر آئے۔

بعد ازاں ٹروڈو کو 30 جولائی 2025 کو مونٹریال میں پیری کے کنسرٹ میں بھی دیکھا گیا۔ اس سے قبل اپریل میں دونوں نے بیف سیزن 2 کے مونٹیسیٹو ایونٹ میں بھی شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بنوائی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا اقتدار ختم ہونے والا ہے؟

کیٹی پیری کی یہ نئی تعلقات اس وقت منظرِ عام پر آئے جب ان کی اور اداکار اورلینڈو بلوم کی منگنی تقریباً نو سال بعد ختم ہوئی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے بچوں کے ساتھ بھی قریبی تعلق قائم کیا ہے۔ ٹروڈو کے 18 سالہ بیٹے نے بتایا کہ وہ موسیقی کے حوالے سے اکثر پیری سے مشورہ لیتے ہیں اور وہ انہیں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

ٹریبیکا فیسٹیول میں یہ مشترکہ ریڈ کارپٹ اپیئرنس دونوں کی اب تک کی سب سے ہائی پروفائل عوامی موجودگی قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب