ہتک عزت کیس: عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے خلاف نظرثانی درخواست پر فیصلہ 11 جون کو سنانے کا اعلان

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے دائر کردہ ہتکِ عزت کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی دائر نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ 11 جون کو سنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

یہ نظرثانی درخواست بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں ہتکِ عزت کے مقدمے میں ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا گیا تھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب 11 جون کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر کردہ ہتکِ عزت کے دعوے سے متعلق ہے۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران حقِ دفاع ختم کیے جانے کے فیصلے کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

اس درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے سنانے کے لیے اب 11 جون کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ محفوظ فیصلے کا اعلان کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے