اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع ہوگیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں، جنگوں کے تباہ کن اثرات اور شہریوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر پاکستانی حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دنیا میں متعدد جنگیں شروع ہوئیں، جن کے تباہ کن اثرات عالمی سطح پر مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جنگیں ہولناک بربریت کے ساتھ اب بھی جاری ہیں، جن میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوجی طاقت سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی، جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود صورتحال کشیدہ ہے۔ مغربی کنارے کے موجودہ حالات فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم دنیا اپنی آنکھوں کے سامنے دو ریاستی حل کو ختم نہیں ہونے دے سکتی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نسلی امتیاز کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور فلسطینیوں کی بھاری تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں۔

انتونیو گوتریس نے سوڈان کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اقتدار کی جنگ جاری ہے، جو اب شہریوں کے خلاف جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے