عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہادری آگ لگانے کا نام نہیں بلکہ مشکل وقت میں چٹان بن کر کھڑے ہونے کا نام ہے، نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

سانحہ 9 مئی کے دوران نذر آتش کی جانے والی ریڈیو پاکستان پشاور کی نو تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ نواز شریف نے دنیا کی مخالفت مول لے کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جبکہ چاغی کے پہاڑ ہماری بہادری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں، جن پر پاکستانی فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کیپٹن شیر خان نے کارگل میں دشمن کے سامنے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا، جس کا اعتراف بھارتی بریگیڈیئر نے بھی کیا۔ بہادری کا مطلب ملک کو مضبوط بنانا ہے، نہ کہ سرکاری املاک کو آگ لگانا۔

پی ٹی آئی پر جھوٹا بیانیہ بنانے کا الزام

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وہ گزشتہ 6 سال سے پی ٹی آئی سے پوچھ رہے ہیں کہ ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کس مطالبے کے جواب میں کہا گیا تھا، لیکن آج تک اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق جھوٹا بیانیہ بنانا اور جھوٹی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانا پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف تعمیر و ترقی اور ملک کی مضبوطی کا بیانیہ نہیں بنا سکتی۔ خودمختاری، ترقی اور ملکی سلامتی کی بات ہمیشہ مسلم لیگ ن نے کی ہے۔ یہ سیاسی لوگ ہوتے تو سیاست کرتے، انتشار نہ پھیلاتے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے والوں کی دشمنی صرف ریڈیو پاکستان سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی جبکہ تحریک انصاف بربادی کی علامت بن چکی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے گزشتہ 13 سال کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا اور صوبے کے عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے رہیں گے اور اسے فنڈز نہ ملنے کے بہانے کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے معاملات کا حساب لیا جائے گا، جبکہ صوبے کی تباہی پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 13 سال کے دوران صوبے میں بڑے ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے، صوبائی حکومت گزشتہ 10 سال کے دوران مکمل کیے گئے بڑے منصوبوں کی تفصیلات بتائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔ صوبے میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں اور ڈاکٹرز بھی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ ہر ضلع میں اسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بننی چاہییں تھیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی تباہی و بربادی قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ صوبے کی تعمیر و ترقی پر مرکوز ہے۔ صوبے میں دانش اسکولز بن رہے ہیں اور وفاق اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔

سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں پر سوالات

وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت 6 ماہ میں 2 کلومیٹر سڑک بھی نہیں بنا سکتی۔ پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) فورس، فرانزک لیب اور جدید پولیس منصوبے کیوں نہیں بنائے گئے؟

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت ہر سال اربوں روپے دیے، لیکن امن و امان کے لیے مختص 150 ارب روپے کا حساب موجود نہیں۔

ان کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے بجائے صوبے میں مائننگ کے ٹھیکے دیے جا رہے ہیں، جبکہ غیر قانونی کان کنی، معدنیات اور لکڑی کی کٹائی سے خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ نواز شریف نے موٹروے اور کوہاٹ ٹنل سمیت بڑے منصوبے مکمل کیے، جبکہ پشاور میٹرو بس منصوبہ غلط بنایا گیا اور بعد میں اسے دوبارہ توڑ کر تعمیر کیا گیا۔

اسلام آباد میں انتشار کی اجازت نہ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دارالحکومت میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے مطابق ایک دن کے دھرنے سے ملکی معیشت کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہید اہلکاروں اور عوام کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف مؤثر اقدامات کو ضروری قرار دیا۔

ریڈیو پاکستان کی بحالی پر خوشی کا اظہار

عطااللہ تارڑ نے ریڈیو پاکستان کی نو تعمیر شدہ عمارت کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 6 ماہ کے اندر جدید پوڈکاسٹ اور اسٹوڈیو تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ کوہاٹ کے زخمیوں کے بلند حوصلے نے انہیں مضبوط کیا۔ خیبرپختونخوا غیرت، عزت اور وقار رکھنے والوں کی دھرتی ہے۔ عطا تارڑ نے شہید کانسٹیبل فہیم کے والد کو عزم و حوصلے کی داستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے عوام کا استحصال نہیں ہونے دے گی، جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف صوبے کی ترقی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے فیصلہ کرنا ہے ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے کا موقع دوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

جاپان بھارت ٹی 20 میچ میں امپائر کا یوٹرن، وائیڈ واپس لینے پر ہنگامہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے