17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ایک چونکا دینے والا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایئر کینیڈا کے ایک سابق کیپٹن پر الزام ہے کہ وہ تقریباً 17 سال تک بغیر درست لائسنس کے مسافروں کو لے کر سینکڑوں ملکی و بین الاقوامی پروازیں چلاتا رہا۔

الجزیرہ کے مطابق 59 سالہ پائلٹ جیوفری وال کو پولیس نے فراڈ اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے 2009 سے 2025 کے دوران 900 سے زائد پروازیں مبینہ طور پر جعلی یا غیر مکمل اسناد کی بنیاد پر چلائیں۔

پیل ریجنل پولیس (اونٹاریو) کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس موجود تھا، تاہم وہ “ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس” حاصل نہیں کر سکا تھا، جو کسی بھی بڑے کمرشل طیارے کے کپتان کے لیے لازمی اعلیٰ ترین سرٹیفکیشن ہوتا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹ نے ایئر کینیڈا اور سول ایوی ایشن حکام کو اپنی اہلیت کے بارے میں گمراہ رکھا، جس کے ذریعے وہ برسوں تک پروازیں اڑاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

ملزم پر ایک فردِ جرم فراڈ، دو جعلی دستاویزات استعمال کرنے، تین جعلی ٹریڈ مارک رکھنے اور ایک عوامی بدانتظامی (public mischief) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایئر کینیڈا نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، تاہم ان کے مطابق مسافروں کی حفاظت متاثر نہیں ہوئی کیونکہ تمام پائلٹس ہر چھ ماہ بعد لازمی ٹریننگ اور سالانہ فلائٹ چیک سے گزرتے ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق داخلی آڈٹ کے بعد کسی اور پائلٹ میں ایسی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی، جبکہ معاملہ سامنے آنے کے فوری بعد متعلقہ شخص کو ڈیوٹی سے ہٹا کر ٹرانسپورٹ کینیڈا کو رپورٹ کر دیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ کیس نہایت غیر معمولی ہے اور اس سے ایوی ایشن سسٹم میں لائسنس کی تصدیق اور نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟