لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں عمر قید کی سزا پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم نے 11 سالہ قید کاٹ لی ہے جو اس کیس میں عمر قید کے مساوی سمجھی جا سکتی ہے، لہٰذا موجودہ سزا مزید کسی سختی کی ضرورت نہیں۔

لاہور میں 14.5 کلو گرام چرس برآمدگی کیس میں مجرم آصف علی کی عمر قید کی سزا سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ 11 سال کی قید مکمل ہو چکی ہے جو اس نوعیت کے مقدمات میں عمر قید کے برابر شمار کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کے قتل پر سزا یافتہ خاتون کو سپریم کورٹ سے جزوی ریلیف مل گیا

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دی جانے والی 6 ماہ اضافی قید کو کم کرکے 15 دن کر دیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ عمر قید کے ساتھ جرمانہ کتنا عائد کیا گیا تھا، جس پر وکیل نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھی شامل ہے۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 2015 سے گرفتار ہیں اور پرانے قانون کے تحت سزاؤں میں معافی ان کا قانونی حق ہے۔

مزید پڑھیں: زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ

 انہوں نے مزید کہا کہ جیل ریکارڈ کے مطابق بغیر معافیوں کے سزا 2040 تک بنتی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں فورینزک ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ پروٹوکولز پر عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے اور کیس کے مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ریمارکس دیے کہ موجودہ حالات میں 11 سال قید کی سزا کافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟