پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ، آئی پی ایل سے منسلک سن رائزرز لیڈز نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا
ابرار احمد نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو 2-1 سے سیریز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عمدہ کارکردگی کے باعث ان کی ریٹنگ 675 پوائنٹس تک پہنچ گئی جس کے بعد وہ چوتھی پوزیشن سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدستور ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
Abrar Ahmed has risen to second place in ICC Men's ODI Bowling Rankings, climbing from fourth position with 675 rating points 📈
Rashid Khan continues to hold the top spot with 705 rating points 🔝 pic.twitter.com/Wa5xHp4ANH
— Cricwick (@Cricwick) June 10, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں پیشرفت کی ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پہلی مرتبہ ٹاپ 10 ون ڈے بولرز میں شامل ہو گئے ہیں اور 604 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن کے قریب
دیگر پاکستانی بولرز میں حارث رؤف ایک درجے بہتری کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نسیم شاہ تنزلی کے بعد 47ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ محمد وسیم جونیئر 68ویں اور محمد نواز 76ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ
بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان بالترتیب 31ویں اور 36ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل
ابرار احمد کی یہ پیشرفت پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ وہ اب عالمی رینکنگ میں راشد خان کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ون ڈے بولر بن چکے ہیں۔












