دی ہنڈرڈ لیگ، آئی پی ایل سے منسلک سن رائزرز لیڈز نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی 100 بالز پر مشتمل کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں آئی پی ایل سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے نظر انداز کیے جانے کے خدشات کے باوجود جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں 27 سالہ ابرار احمد کو ایک لاکھ 90ہزار  پاؤنڈ میں خریدا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ فرنچائزز کو خبردار کردیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ تمام 8 فرنچائزز میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک صرف عالمی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں، جبکہ پاکستانی کرکٹرز 2009 کے بعد سے آئی پی ایل میں شرکت نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ، کس پاکستانی کھلاڑی کو کتنے پیسے ملیں گے؟

خواتین کی نیلامی میں پاکستان کی فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں، جبکہ مردوں کی نیلامی سے شاہین شاہ آفریدی دستبردار ہوگئے اور حارث رؤف کو 100,000 پاؤنڈ کی بنیادی قیمت پر بھی کوئی خریدار نہ ملا۔

دوسری جانب پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے 140,000 پاؤنڈ میں خرید لیا۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں پہلی بار ڈرافٹ سسٹم کے بجائے باقاعدہ نیلامی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لیگ کا 2026 ایڈیشن 21 جولائی سے شروع ہو کر چار ہفتے جاری رہے گا، جس میں مردوں اور خواتین دونوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ