کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بدھ کے روز بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا جہاں زیادہ نمی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی موسمیاتی ادارے کی وارننگ، گرمی کی نئی لہر اور غیر معمولی بارشیں متوقع

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم فضاء میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت کہیں زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کراچی میں 8 سے 12 جون کے دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے باعث شہریوں کو شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔

مزید پڑھیے: شدید گرمی اور خشک موسم سے ایشیا کی فصلیں متاثر، طاقتور ’ایل نینو‘ کے خدشات بڑھ گئے

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے نمایاں حد تک زیادہ رہ سکتا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے اضلاع سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موئن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز جبکہ بلوچستان کے سبی، تربت اور پنجگور شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں فلاحی ادارے بھی متحرک ہیں اور مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور دیگر امدادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ گرمی کی شدت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے