ایلون مسک کا زمین پر بجلی اور پانی کی قلت سے بچنے کے لیے ڈیٹا سینٹرز خلا میں منتقل کرنے کا اعلان

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے اسپیس ایکس  کے ایک انتہائی انوکھے اور بڑے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس کے تحت اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی کمپیوٹنگ کو زمین سے منتقل کر کے خلا میں پہنچایا جائے گا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود بڑے ڈیٹا سینٹرز کو جگہ کی کمی، بجلی کی بھاری مانگ اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے شدید ماحولیاتی اور عوامی مخالفت کا سامنا ہے، خلا میں کمپیوٹنگ منتقل کرنے سے یہ تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

اس منصوبے کے تحت خلا میں ایسے مخصوص سیٹلائٹس کا ایک پورا نیٹ ورک یعنی کانسٹلیشن بھیجا جائے گا جو کمپیوٹر کے بڑے ریکس سے لیس ہوں گے اور آپس میں لائیو جڑ کر فضا کے اوپر ایک طاقتور ’سپر کمپیوٹر‘ کی طرح کام کریں گے۔

ان سیٹلائٹس کو چلانے کے لیے سولر پینلز اور ان کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے ہیٹ ریڈی ایٹرز استعمال کیے جائیں گے، جبکہ یہ سیٹلائٹس زمین پر موجود صارفین اور پرانے سٹار لنک نیٹ ورک کے ساتھ تیز رفتار لیزر لنکس اور اینٹینا کے ذریعے رابطہ رکھیں گے تاکہ ڈیٹا بنا کسی تاخیر کے منتقل ہوسکے۔

مسک کا کہنا ہے کہ اس خلائی سپر کمپیوٹر کو بنانے کے لیے زیادہ تر تکنیکی تیاری ان کے اگلے بلاک کے براڈبینڈ سیٹلائٹس یعنی اسٹار لنک وی3  کے لیے پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے، اس لیے یہ کام ان کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے اے آئی کے سیٹلائٹس منصوبے کو کیا مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں؟

 چونکہ اتنے بڑے پیمانے پر سیٹلائٹ نیٹ ورک سنبھالنے کا تجربہ دنیا میں صرف اسپیس ایکس کے پاس ہی ہے، اس لیے مسک اسے اپنی کمپنی کی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔

اس پورے مشن کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے اسپیس ایکس 2026 کے آخر تک خلا ہی میں ایک ایسی مخصوص فیکٹری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو صرف ان AI سیٹلائٹس کو تیار کرے گی۔

اگرچہ خلا میں ڈیٹا سینٹر بنانے کا یہ تصور اب تک دنیا کی کسی بھی کمپنی نے عملی طور پر سچ ثابت نہیں کیا، لیکن اسپیس ایکس اس چیلنج کو عبور کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان سے قربت، لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار گرو رندھاوا کے جمخانے پر فائرنگ

بلوچستان حکومت اور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخر

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت

حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے حج 2026 کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین کی نقل و حمل

لندن میں موبائل فون اسنیچنگ کی وارداتیں: روک تھام کے لیے ایپل اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں

ویڈیو

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘