پی آئی اے نجکاری کی راہ ہموار، صدر زرداری نے اہم بل کی منظوری دے دی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن، ریپیل بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم قانونی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

صدارتی منظوری کے بعد پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے ہو گئے ہیں، جس سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی تنظیم نو اور نجکاری کا راستہ مزید واضح ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2022 تا 2024: پی آئی اے کتنے خسارے میں رہی، دیگر ایئر لائنز کتنا منافع کماتی رہیں؟

یہ بل 10 جون 2026 کو سینیٹ سے منظور ہوا تھا، جس کے بعد 11 جون 2026 کو قومی اسمبلی نے بھی اسے منظور کیا اور بعد ازاں حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔

صدارتی دستخط کے بعد اب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درکار پارلیمانی اور قانونی عمل مکمل تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp