امریکا ایران ممکنہ معاہدہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی ٹوئٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹوئٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے معاملے پر فریقین پہلے کبھی اتنے قریب نہیں آئے جتنا اس وقت اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس یادداشت کے مندرجات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی شفاف پالیسی کے تحت اس مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ مفاہمتی یادداشت کی حتمی منظوری کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلسل اور بھرپور سفارتی و ثالثی کوششوں کے نتیجے میں ایک اہم امن معاہدہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے، تاہم بعض عناصر اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے مسلسل گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاری شدید ثالثی کوششوں کے دوران ان تمام غلط معلومات پر مبنی مہمات سے بخوبی آگاہ ہے جو امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ شور و غوغا اور افواہوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی اور متفقہ متن پر اتفاق ہو چکا ہے اور پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے قریبی رابطے میں ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن آج جتنا قریب ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

پیٹرولیم شعبے کی مکمل ڈی ریگولیشن کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ

اداکارہ عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، مبینہ پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے

بھارتی بیٹر اجنکیا رہانے کا 20 سالہ شاندار سفر اختتام پذیر، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین