وفاقی بجٹ 27-2026 میں نان فائلرز کے لیے کیا بُری خبر ہے؟

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 27-2026 میں مختلف شعبوں میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے لیکن نان فائلرز اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔

گو کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جمعہ کے روز کی گئی بجٹ تقریر میں نان فائلرز کے خلاف کسی اقدام کا اشارہ نہیں کیا گیا لیکن نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

دوسری طرف چھوٹے کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بھی مختلف اقدامات جیسا کہ ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن تجویز کی گئی ہے، جس کا مقصد قومی معیشت کو ڈاکیومنٹ کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چھوٹا کاروباری طبقہ فائلرز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 سے کم کر کے 1.5 کردیا گیا جبکہ فروخت پر 5.5 سے کم کرکے 2.75 کر دیا گیا لیکن نان فائلرز کے لیے کسی ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس کا اطلاق بھی صرف فائلرز پر ہی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ