اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی اقدامات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات: امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف

اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے جلد اور تعمیری نتائج سامنے آئیں گے، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ رابطہ پاکستان اور مصر کے درمیان علاقائی امن، استحکام اور سفارتی تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلوسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘