آئندہ 24 گھنٹوں میں امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہاز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان امن معاہدے کو حتمی شکل ملنے کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاریاں کررہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم نے مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خطے میں موجود برادر ممالک کی حمایت پر بھی دلی قدردانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے پاکستان نے بھرپور سفارتکاری کی ہے، جس کا دونوں ملکوں کی جانب سے اعتراف بھی کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 سال کی عمر سے پہلے کم چینی کھانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین