نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جیسے ہی فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں ہو رہا ہے، پاکستان اس عالمی کھیلوں کے جشن میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہاکہ ورلڈ کپ کا سرکاری میچ بال ایڈیڈاس ٹرائیونڈا سیالکوٹ میں پاکستانی مزدوروں کی مہارت، باریک بینی اور اعلیٰ دستکاری کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، اور یہ گیند ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں استعمال کی جائے گی۔
As the #FIFAWorldCup 2026 commences in Mexico, the United States and Canada, Pakistan takes pride in playing its part in this global celebration of sport.
The official match ball, the Adidas Trionda, crafted in Sialkot through the skill, precision and craftsmanship of Pakistani…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2026
انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان ان ٹیموں میں شامل نہیں جو اس عالمی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں، تاہم پاکستان کا ایک حصہ ہر پاس، ہر شاندار بچاؤ اور ہر گول میں موجود ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی مہارت اور بہترین کارکردگی پاکستان کو عالمی سطح پر مسلسل پہچان دلا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہاکہ ہمیں پاکستان پر فخر ہے۔














