کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 انکم ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایف بی آر نے کاروباروں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کی شرط سخت کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، جس کے تحت مقررہ وقت میں ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے والوں پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا 11 ماہ کا خسارہ 868 ارب روپے تک پہنچ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل میں ٹیکس نظام میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام سے متعلق نئی تجاویز شامل کی ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق وہ کاروباری ادارے جو مقررہ مدت میں اپنے ریکارڈ اور نظام کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام کے ساتھ منسلک نہیں کریں گے، انہیں مالی جرمانوں اور دیگر کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مجوزہ قوانین کے تحت کاروبار کا ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار کو عارضی طور پر سیل کرنے اور 50 لاکھ روپے تک مزید جرمانے کی کارروائی بھی شامل ہے۔

ایف بی آر نے جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف بھی سخت اقدامات تجویز کیے ہیں۔ جعلی انوائس جاری کرنے والے افراد یا اداروں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

تجاویز کے مطابق اگر ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہو جائے تو اس پر بھی 20 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ جعلی انوائس جاری کرنے والے سپلائرز سے لین دین کرنے والے خریدار بھی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی

فنانس بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اگر ٹیکس کریڈٹ کی رقم 60 دن کے اندر واپس نہ کی جائے تو اضافی 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل نظام کا مقصد کاروباری لین دین کو ریکارڈ میں لانا، ٹیکس چوری روکنا اور ٹیکس نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور