ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’ڈاکٹر بہو‘ میں منّا اور فیضان کی کہانی ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے۔

حالیہ اقساط میں فیضان کی بے وفائی اور اس کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث جاری ہے، جبکہ ڈرامے کی ہدایتکارہ مہریں جبّار نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ڈرامے میں منّا، جس کا کردار اداکارہ ہاجرہ یامین نبھا رہی ہیں، اپنے شوہر فیضان کی بے وفائی کو اس کے والدین کے سامنے بے نقاب کر دیتی ہے، جس کے بعد فیضان کے پاس اپنی حرکتوں کا دفاع کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں:شمعون عباسی نے منشیات فروش انمول پنکی پر ڈراما بنانے کی مخالفت کردی، وجہ کیا بتائی؟

 کہانی میں فیضان اور امبر کی شادی ہو چکی ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، جس کے باعث ناظرین یہ جاننے کے خواہشمند تھے کہ آخر فیضان نے منّا جیسی اچھی شریکِ حیات کے باوجود دھوکہ کیوں دیا۔

رشتہ پہلے ہی مسائل کا شکار تھا

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مہریں جبّار نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی میں پہلے ہی یہ دکھایا گیا تھا کہ منّا اور فیضان کی شادی مشکلات کا شکار تھی اور دونوں کے درمیان جذباتی فاصلے پیدا ہو چکے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مسائل بچوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہیں تھے بلکہ دونوں کے درمیان ڈرامے میں تعلق کمزور ہو چکا تھا۔ ان کے مطابق فیضان کی بے وفائی کی اصل وجہ اس کی اپنی نفسیاتی پیچیدگیاں اور احساسِ کمتری تھیں۔

بیوی کبھی شوہر کی بے وفائی کی وجہ نہیں ہوتی

مہریں جبّار نے اس موقع پر ایک اہم سماجی نکتہ بھی اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مرد کی بے وفائی کی ذمہ داری عورت پر ڈالنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک عورت کبھی اس بات کی وجہ نہیں بنتی کہ اس کا شوہر اسے دھوکا دے۔ مرد اپنی بے وفائی کے لیے خود وجوہات تلاش کرتے ہیں اور اس عمل کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے‘۔

مزید پڑھیں:’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ہدایتکارہ کے مطابق یہ مؤقف صرف ’ڈاکٹر بہو‘ کے کرداروں منّا اور فیضان تک محدود نہیں بلکہ وہ عمومی طور پر ہر ایسے رشتے کے بارے میں یہی سوچ رکھتی ہیں جہاں بے وفائی کا معاملہ سامنے آئے۔

منّا کے کردار کو ناظرین کی پذیرائی

ڈرامے میں ہاجرہ یامین کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ازدواجی زندگی میں دھوکے، جذباتی ٹوٹ پھوٹ اور عورت کے ردِعمل کو جس حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، اسے شائقین ڈراما پسند کر رہے ہیں۔

’ڈاکٹر بہو‘ کی یہ کہانی نہ صرف تفریح فراہم کر رہی ہے بلکہ معاشرے میں موجود حساس سماجی مسائل پر بھی بحث چھیڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے ڈرامہ مسلسل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں