ورلڈ کپ میں سوئیڈن اور جرمنی کی دھواں دار فتوحات، جاپان اور نیدرلینڈز کا سنسنی خیز مقابلہ برابر

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹ بال ورلڈ کپ میں دلچسپ اور یکطرفہ دونوں طرح کے مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں سوئیڈن اور جرمنی نے شاندار فتوحات حاصل کیں جبکہ جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔

گروپ ایف کے اہم میچ میں سوئیڈن نے تیونس کوایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-5 سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

میکسیکو کے شہر گواڈالوپ میں کھیلے گئے مقابلے میں یاسین ایاری نے 7ویں منٹ میں شاندار گول کرکے سوئیڈن کو برتری دلائی، جبکہ الیگزینڈر ایساک نے برتری دگنی کردی۔

تیونس نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل عمر رقیق کے گول کی بدولت خسارہ کم کیا، تاہم دوسرے ہاف میں دفاعی غلطیوں نے اس کی امیدیں ختم کردیں۔

وکٹر گیوکریس، متھیاس سوان برگ اور یاسین ایاری کے دوسرے گول کی بدولت سوئیڈن نے 1-5 کی بڑی کامیابی حاصل کی۔

ادھر ڈیلاس میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والا مقابلہ شائقین کے لیے بھرپور تفریح کا سامان ثابت ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

تاہم دوسرے ہاف میں ورجل وین ڈائیک نے نیدرلینڈز کو برتری دلائی۔ جاپان کے کیٹو ناکامورا نے چند منٹ بعد ہی مقابلہ برابر کردیا۔

بعد ازاں کرائی سینسیو نے نیدرلینڈز کو دوبارہ آگے کردیا لیکن جاپان نے ہمت نہ ہاری اور 89ویں منٹ میں ڈائچی کامادا کے گول کی بدولت میچ 2-2 سے برابر کردیا۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جرمنی نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والی کوراساؤ کی ٹیم کو 1-7 سے شکست دے دی۔

جرمنی نے ابتدا ہی سے کھیل پر گرفت برقرار رکھی اور فیلکس کے ابتدائی گول کے بعد مسلسل دباؤ بڑھاتا رہا۔

اگرچہ کوراساؤ نے 21ویں منٹ میں لیوانو کے گول سے مقابلہ برابر کردیا تھا، تاہم اس کے بعد جرمن ٹیم نے یکطرفہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید 6 گول اسکور کیے۔

کائی ہیورٹز نے 2 گول کیے جبکہ جرمنی نے شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کیا۔

دوسری جانب ایران کی قومی فٹ بال ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں میکسیکو کے شہر تیخوانا میں قائم بیس کیمپ سے لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔

ایرانی ٹیم اپنے پہلے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی، جبکہ بعد ازاں اسے بیلجیئم اور مصر کے خلاف بھی میدان میں اترنا ہے۔

تیخوانا سے روانگی کے موقع پر شائقین نے قومی ٹیم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟