باسکٹ بال ٹیم کی کامیابی کا جشن ہنگامہ آرائی میں بدل گیا، فیفا شٹل بس نذرِ آتش

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر نیویارک میں باسکٹ بال ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن اس وقت افراتفری میں تبدیل ہو گیا جب مشتعل ہجوم نے ورلڈ کپ شائقین کی ایک شٹل بس کو آگ لگا دی جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مین ہیٹن کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں پیش آیا، جہاں این بی اے چیمپیئن شپ میں نیویارک نِکس کی فتح کے بعد ہزاروں مداح جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، سیاسی تنازعات اور سفری پابندیاں، کیا یہ عالمی میلہ دُنیا کی توجہ حاصل کر پائے گا؟

جشن کے دوران آتش بازی کی گئی، نعرے لگائے گئے اور شائقین نے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا، تاہم رات گزرنے کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہوتی چلی گئی اور بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق رات قریباً 2 بجے ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک نوجوان کو گولی لگی، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق اسی دوران ورلڈ کپ شائقین کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی شٹل بسوں کا ایک قافلہ بھی ہجوم میں پھنس گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مراکش اور برازیل کے درمیان فٹ بال میچ کے بعد شائقین کو واپس لے جانے والی قریباً 15 بسوں کو سینکڑوں افراد نے گھیر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بعض افراد بسوں کی چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ کچھ افراد ایک بس کے اندر داخل ہو گئے اور ڈرائیور کو نیچے اتار کر خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔ اسی دوران کرائے پر حاصل کی گئی ایک پیلی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔

موقع پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ انہوں نے بس کو جلتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا، جبکہ ہجوم نے مزید 3 شٹل بسوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی لگنے والے نوجوان کے علاوہ کسی اور کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ایک شخص کو خون آلود چہرے کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کی چوٹ کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

ہجوم میں پھنس جانے والے 49 سالہ مراکشی نژاد کینیڈین یوسف صابر نے بتایا کہ لوگ فتح کا جشن منا رہے تھے، لیکن بعض افراد کا رویہ غیر معمولی طور پر جارحانہ اور پرتشدد تھا۔

صورتحال قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے علاقے کی متعدد سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دیں اور خصوصی دستے طلب کیے گئے۔ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور امن و امان بحال کرنے کے لیے کارروائی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

اقصادی سروے اور غربت کی شرح، عام آدمی کہاں کھڑا ہے؟

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا کے درمیان فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے کیا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ