فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، جس کے نتیجے میں قطر نے میگا ایونٹ میں پہلی بار پوائنٹ حاصل کرلیا۔

سان فرانسسکو میں ہونے والے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور متعدد مواقع پیدا کیے۔ پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں پنالٹی ملنے پر بریل ایمبولو نے گیند جال میں پہنچا کر سوئٹزرلینڈ کو برتری دلا دی۔

وقفے تک سوئٹزرلینڈ ایک گول سے آگے رہا، تاہم دوسرے ہاف میں قطر نے مقابلے میں واپسی کی کوششیں تیز کردیں۔

میچ کے آخری لمحات میں قطر کی مسلسل جدوجہد رنگ لائی، جب بوالم خوخی نے ہیڈ کے ذریعے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی موجودگی، سرکاری گیند سیالکوٹ کے ہنر کا شاہکار

بقیہ وقت میں دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کی تلاش میں رہیں، تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی اور میچ ایک، ایک گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور