امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور متعدد جہاز تیل کی کھیپ لے کر اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جہاز حرکت کرنا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں سے بہت سے تیل سے لدے ہوئے ہیں جو آبنائے ہرمز سے باہر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 19 جون کو جنیوا میں ایران امریکا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ یہ جہاز جنوبی ہائی وے کے راستے سفر کررہے ہیں، جو مکمل طور پر محفوظ، محفوظ شدہ اور بہترین حالت میں ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہاکہ سفر کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو خطے کی بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار اسی راستے کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔
اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس باضابطہ دستخط 19 جون کو جنیوا میں ہوں گے، اور میزبانی پاکستان کرےگا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جو عالمی امن اور استحکام کے لیے ایک بڑی پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ، ’پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے‘
وزیراعظم نے بتایا کہ اس تاریخی امن معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔













