دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اتحاد ناگزیر، علما کرام امن و یکجہتی کے فروغ میں کردار ادا کریں، محسن نقوی

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ قومی پیغام امن کمیٹی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اس فورم سے ملک بھر میں یکجہتی، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیغام امن کمیٹی کو ضلعی سطح تک فعال بنایا جائے تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکا میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علما کرام کے فتوے اور بیانات سکیورٹی فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اسلامی تاریخ کی روشنی میں انتہا پسندی اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں ایک ہی موضوع پر خطبات ریاست کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ باہمی جھگڑوں کا خاتمہ اپنی ذات پر توجہ مرکوز کرنے سے ہی ممکن ہے۔ علما کرام دوسرے مسالک اور مذاہب کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں کیونکہ دوسروں کی حدود میں مداخلت فساد اور اختلافات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی دوسرے مذہب یا عقیدے کی تضحیک کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے علما کرام کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور علما صرف مخصوص ایام ہی نہیں بلکہ پورا سال حکومتی اقدامات میں رہنمائی اور تعاون فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ افغانستان کے مقاصد کیا تھے؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی تنازعات کے خاتمے میں کپتان کی طرح کلیدی کردار ادا کیا۔ قیادت کی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کے باعث پاکستان نے اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک کے درمیان صلح اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی اور وہ خود عالمی امن کے لیے کی جانے والی پاکستانی کاوشوں کے عینی شاہد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

اخراجات میں کمی کا دباؤ، جاپان کا 44 ارب ڈالر کے سرکاری فنڈز کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی