ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ، والدہ کے جنازے پر جانے والے اے ایس آئی پر تشدد، دونوں ٹانگیں توڑ دیں

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاوید پر تشدد کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس، تھانہ نون کے اے ایس آئی جاوید خصوصی ڈیوٹی پر آزاد کشمیر میں تعینات تھے، والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر وہ گھر واپس جا رہے تھے تاکہ اپنی والدہ کے آخری دیدار اور جنازے میں شرکت کر سکیں۔

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر نے انہیں روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کا محکمانہ اسلام آباد پولیس کا کارڈ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی جاوید اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

واقعے کے تناظر میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر احتجاج پُرامن ہے تو ایک سوگوار پولیس اہلکار کو، جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، طور پر تشدد کا نشانہ کیوں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے راولاکوٹ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں جزوی ہڑتال ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات ہیں۔

راولپنڈی سے اشیائے ضروریہ لے کر جانے والی گاڑیوں کو روکنے اور عملے پر تشدد کے باعث سپلائی معطل ہو چکی ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور راستے کھلوائے جائیں تاکہ اشیائے ضروریہ مل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟