میاں نواز شریف کے نام پر اس سال کتنے نئے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں؟

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کا تقریباً 5.9 ٹریلین روپے کا عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جس میں صحت، تعلیم اور ترقی کے متعدد نئے اور جاری پروجیکٹس شامل ہیں۔ ان میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام سے منسلک اہم اسکیمیں نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، مریم نواز شریف

اس بجٹ میں نواز شریف کے نام سے 5 نئے پروجیکٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے 2 نئے پروجیکٹس شروع کرنے کی تجویز ہے، جبکہ کلثوم نواز کے نام سے بھی ایک پروجیکٹ ڈی جی خان میں شروع کرنے کی تجویز اس بجٹ میں شامل ہے۔

صحت کے شعبے میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے قیام کے لیے 169 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے لیے 20 ارب روپے کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے۔ اس بجٹ میں نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی قصور کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اس کے لیے 34 ارب روپے سے زائد کی رقم تجویز کی گئی ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں جدید آلات کی فراہمی کے لیے 14 ارب روپے سے زائد کی رقم تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال سمیت دیگر صحت کے پروجیکٹس بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا، نواز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

تعلیم اور اکیڈمک ڈویلپمنٹ کے میدان میں مریم نواز شریف سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ، نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس اور STEAM لیبارٹری پروگرامز کے لیے مجموعی طور پر 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور بھی بنایا جائے گا، جس کے لیے 16 ارب روپے سے زائد کی رقم تجویز کی گئی ہے۔

ان پروجیکٹس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، قیادت کی تربیت اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس پر مبنی جدید لیبارٹریز قائم کرنا ہے۔

یہ پروجیکٹس پنجاب کے بجٹ کے ترقیاتی پروگرام کا اہم حصہ ہیں۔ بجٹ بغیر کسی نئے ٹیکس کے پیش کیا گیا ہے اور ہزاروں جاری و نئے اسکیموں پر عملدرآمد کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ