پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا، نواز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی قیادت میں لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح مؤقف رکھتی ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ، ن لیگ کا سخت ردعمل، کیا انتخابات بروقت ہو پائیں گے؟

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو آئینی اور بنیادی حقوق کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے معاملات میں ترجیح دی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق عوام کو مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جانی چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی حقوق کے لیے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی جانی چاہیے اور مسلم لیگ (ن) تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ انہیں سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے اور ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس میں ہم سب نے بھائیوں کی طرح رہنا ہے۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں جبکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اس کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پرامن رہیں، دھرنوں کو ختم کرکے بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، حکومت آزاد جموں و کشمیر، حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر آزاد جموں و کشمیر میں امن کی بحالی اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے اور کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس سے دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو تقویت ملے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں جمہوری عمل میں تاخیر ناقابل قبول، مسلم لیگ ن کا دوٹوک مؤقف

اجلاس کے شرکا نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کو بہتر انداز میں منظم کرنے اور انتھک محنت کرنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام کی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

گھانا نے پنالٹی کے بغیر آخری لمحات میں پاناما کو شکست دے دی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ