علامتی تقاریب نہیں، عملی نتائج اہم تھے، پاکستان نے بحران کو پائیدار امن میں بدل دیا، سفارتی ذرائع

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے کے بڑے بحران کے خاتمے کے لیے اہم ترین پیش رفت مکمل ہو گئی ہے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر تمام فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی امن عمل اب محض مذاکرات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد عمل کا بنیادی مقصد کسی رسمی دستخطی تقریب کا انعقاد نہیں تھا۔ اس کا اصل ہدف فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا، جنگی صورتحال کا خاتمہ کرنا اور ایک مؤثر عملدرآمدی فریم ورک قائم کرنا تھا، اور یہ تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورے کا مؤخر ہونا کسی سفارتی تعطل کی علامت نہیں ہے بلکہ یہ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ سفارتی و سیاسی پیش رفت پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے، اس لیے اب توجہ علامتی تقریبات کے بجائے معاہدے پر مؤثر اور منظم عملدرآمد پر مرکوز کی جا رہی ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کا نتیجہ محض عارضی جنگ بندی تک محدود نہیں رہا۔ اس معاہدے نے ایک جامع روڈ میپ فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے کشیدگی میں کمی کو ایک منظم اور پائیدار سفارتی عمل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت اب تکنیکی سطح پر عملی کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ خصوصی تکنیکی ٹیمیں مختلف اہم شعبوں پر کام کر رہی ہیں، جن میں فریقین پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنا اور بحری سلامتی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیمیں جوہری نوعیت کے اقدامات، معاہدے پر نظر رکھنے کے لیے ایک مضبوط تصدیقی نظام، اقدامات کی مرحلہ وار ترتیب اور علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے معاملات کو دیکھ رہی ہیں تاکہ سیاسی اتفاق کو عملی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کوششوں سے ایران امریکا مذاکرات کامیاب، ڈیجیٹل دستخطوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ مؤخر

واضح رہے کہ پاکستان نے اس معاملے میں صرف مذاکرات کی سہولت فراہم نہیں کی، بلکہ ایک ایسا جامع سفارتی فریم ورک تشکیل دیا جس نے فریقین کو تصادم سے نکال کر امن کی راہ پر گامزن کیا۔ یہی فریم ورک اب عملدرآمد کے پورے مرحلے میں رہنمائی کر رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت کی اصل اہمیت کسی رسمی تقریب یا تصویری موقع میں نہیں، بلکہ اس پائیدار نظام میں ہے جو امن اور استحکام کے لیے بنایا گیا ہے۔ پاکستان آئندہ مراحل میں بھی اپنا مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا اور فریقین کے درمیان رابطوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کامیاب سفارت کاری کا اندازہ رسمی تقاریب سے نہیں، بلکہ ایسے معاہدوں سے لگایا جاتا ہے جو دیرپا ثابت ہوں اور جن کے وعدے عملی طور پر پورے کیے جائیں۔ پاکستان نے خطے کے ایک خطرناک بحران کو منظم امن عمل میں تبدیل کر کے یہی عملی کامیابی ثابت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘