شوبز کی کمائی حرام ہے یا حلال؟ نعمان اعجاز کا ناقدین کو دو ٹوک جواب

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کے معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شوبز انڈسٹری کی آمدن کو حلال یا حرام قرار دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران اپنا واضح اور دو ٹوک مؤقف پیش کر دیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

نعمان اعجاز نے شوبز انڈسٹری کی حرام اور حلال کی کمائی پر سخت اور واضح ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے میں دوسروں پر حکم لگانے سے پہلے انسان کو اپنے رویے اور اعمال پر غور کرنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ انسان روزمرہ زندگی میں مختلف چیزوں کی اچھائی یا برائی کو اپنی فطری حس اور تجربے سے پہچان لیتا ہے لیکن حلال اور حرام کا اصل شعور انسان کے ضمیر اور اس کے انتخاب سے جڑا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ پہچان نہیں بلکہ انسان کا اپنا طرزِ عمل اور فیصلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’قوم جاہل ہے‘، باوضو ہوکر اداکاری کرنے سے متعلق بیان پر تنقید نے نعمان اعجاز کو غصہ دلا دیا

بعد ازاں ایک صارف نے ان سے براہِ راست سوال کیا کہ اگر شوبز کی آمدن پر بحث ہو رہی ہے تو وہ خود اپنے شعبے کی کمائی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس پر اداکار نے مختصر مگر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے والے کی سوچ ایک مخصوص زاویے کی عکاسی کرتی ہے اور بہتر یہی ہے کہ ہر شخص دوسروں پر رائے دینے کے بجائے اپنے کردار کا جائزہ لے۔

ان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پیشے کے بارے میں عمومی طور پر حتمی فیصلہ نہیں دیا جا سکتا، جبکہ بعض افراد نے شوبز اور مذہبی نقطۂ نظر کے حوالے سے اپنی رائے دوبارہ پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران روانہ، مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ مکمل، ن لیگ کی 6 نشستوں پر کامیابی

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آگئی

کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردانہ حکمت عملی، غیر ملکی سہولت کاری اور ناکامیوں کا پردہ چاک

خیبرپختونخوا محکمہ معدنیات کے 8 اہلکار 120 روز کے لیے معطل

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار