اسلام آباد پولیس نے گھریلو ناچاقی پر خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر 2 خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے 7 خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم بلال حسین کو 48 گھنٹوں کے اندر خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جبکہ 117 کال ریکارڈز اور 41 سے زائد سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا بریف۔
گھریلو ناچاقی پر خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان 24سے 48گھنٹوں میں گرفتار۔ آئی جی اسلام آباد
تھانہ آبپارہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے 7 خصوصی سی آئی اے پولیس ٹیمیں تشکیل… pic.twitter.com/tqkVMxULvP
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 19, 2026
آئی جی اسلام آباد کے مطابق 15 جون کو تھانہ کورال اور 18 جون کو تھانہ سمبل کی حدود میں گھریلو ناچاقی کے باعث 2 خواتین کے قتل میں ملوث ملزمان کو بھی 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نگرانی اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات سے مدد لی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اہم مقدمات کو 24 اور 48 گھنٹوں کے اندر حل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر 25 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔













