برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے قریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع بیڈفورڈ کے قریب 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 89 افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق حادثہ جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق قریباً 5 بج کر 15 منٹ پر بیڈفورڈ کے جنوب میں پیش آیا، جہاں ایسٹ مڈلینڈز ریلوے کی 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
🇬🇧‼️🚨 TWO TRAINS CRASH – MANY INJURED
The East of England ambulance service said an air ambulance and the Hazardous Area Response Team is responding to the “major incident” south of Bedford.
“We encourage people to avoid the area”
Witnesses said it was “like a bomb… pic.twitter.com/C0X8lNQhOM
— Lord Bebo (@MyLordBebo) June 19, 2026
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں امدادی ٹیمیں روانہ کیں۔ ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس کے مطابق امدادی آپریشن میں 20 سے زیادہ ایمبولینسوں اور 6 ایئر ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 11 افراد کو انتہائی تشویشناک، 22 کو شدید اور 56 افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، جبکہ شدید زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ڈپٹی چیف کانسٹیبل نے کہاکہ واقعے کے بعد ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ حکام اس بات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔
مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا
حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک ٹرین کا اگلا حصہ دوسری ٹرین کے پچھلے حصے میں پھنسا ہوا دکھائی دیتا ہے، تاہم دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹری پر سیدھی کھڑی نظر آئیں۔
دوسری جانب ایک مسافر جو حادثے کے وقت ایک ٹرین میں موجود تھے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر بتایا کہ اچانک زور دار تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، ان کے مطابق انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔














