آزاد کشمیر میں امن کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی، خواجہ آصف

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بعض عناصر بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کے مؤقف اور عوامی مزاحمت کے باعث ایسے تمام عزائم کامیاب نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت آئی سی یو سے نکل گئی، اب ملک مالی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدستور ظلم و ستم جاری ہے، جہاں سیاسی قیادت کو بھی سخت حالات اور جیلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم کسی بھی گروہ کے روابط اگر بھارت سے ثابت ہوں تو ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے بنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف قومی سطح پر متحد ہو کر فیصلہ کن جنگ لڑی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کے عناصر ملوث ہیں، اور حالیہ برسوں میں خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک کے ہر حصے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان