وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا مذاکرات کے تکنیکی دور میں شریک ہوں گے

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرآج  21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے تسلسل میں منعقد ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا، ایران امن مذاکرات مختصر تعطل کے بعد بحال، سوئٹزر لینڈ نے بھی تصدیق کردی

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برگن اسٹاک میں ہونے والی اہم سفارتی سرگرمی میں شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح کے یہ مذاکرات حالیہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت کو پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ تاریخی معاہدے میں پاکستان کا بڑا ہاتھ ، ڈیل نہ ہوتی تو’آبنائے ہرمز‘ نہ کھلتی اورعالمی کساد بازاری کا سامنا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

سفارتی ذرائع کے مطابق برگن اسٹاک مذاکرات خطے میں کشیدگی میں کمی، باہمی اعتماد سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم پیشرفت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ