کیا اسمارٹ فون ایپس کی جگہ اے آئی ایجنٹس لے لیں گے؟ ٹیک دنیا کا حیران کن دعویٰ

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کوالکوم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریسٹیانو آمون نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹس مستقبل میں اسمارٹ فون صارفین کے ڈیجیٹل خدمات استعمال کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیں گے۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں صارفین کو مختلف ایپس کے درمیان بار بار جانے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ اے آئی ایجنٹس مختلف ایپس اور سروسز کو خودکار طور پر مربوط کر کے کام مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے: سہولت کے ساتھ غلط معلومات اور پرائیویسی کے خدشات بھی سامنے آگئے

ان کے مطابق مستقبل میں صارف صرف ایک سادہ ہدایت دے گا جیسے ’میرے لیے ڈنر ریزرویشن کر دو‘ اور اے آئی ایجنٹ نقشہ جات، ریسٹورنٹ سروسز، ادائیگی کے نظام اور ای میل سمیت متعدد پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے مکمل عمل خود انجام دے گا۔

کوالکوم سی ای او نے واضح کیا کہ اس تبدیلی کے باوجود روایتی ایپس مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گی بلکہ ان کا کردار تبدیل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے اے آئی ایجنٹس زیادہ ذہین اور مربوط ہوتے جائیں گے وہ صارف اور ڈیجیٹل سروسز کے درمیان بنیادی انٹرفیس کی حیثیت اختیار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ایجنٹس صرف اسمارٹ فونز تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اسمارٹ چشموں اور دیگر ویئریبل ڈیوائسز تک بھی پھیل جائیں گے جن میں کیمرے اور ڈسپلے موجود ہوں گے۔

آمون کے مطابق مستقبل میں صارف روزمرہ زندگی کے دوران بغیر فون نکالے اپنے اے آئی ایجنٹ کے ذریعے کام مکمل کر سکے گا اور ایجنٹ خودکار طور پر کارروائی مکمل ہونے کی اطلاع فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی