چین نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے بات چیت کو مثبت نتائج تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
چین نے پاکستان، قطر اور دیگر فریقوں کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق
پیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے تعمیری انداز اپنائیں گے اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے کی جانے والی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
China hopes Iran and the US will maintain the momentum of their negotiations and work towards positive progress, FM spokesperson Guo Jiakun says. Guo also expressed support for mediation efforts by Pakistan, Qatar and other parties.
🔴 LIVE updates ⤵️https://t.co/Zq5jZs33pA
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 22, 2026
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق گو جیاکون نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیجنگ خطے میں استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی ذرائع کو اہمیت دیتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران ڈیل: ’تاریخ رقم ہوگئی، پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کردیا‘
گو جیاکون کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا نے پیر کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازرانی کے تحفظ کے لیے ایک رابطہ نظام قائم کرنے اور لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی اختلافات کے حل اور خطے میں استحکام کے فروغ کا مؤثر راستہ ہیں۔













