پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا اعلان

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ عاشورہ کے موقع پر مارکیٹ بند رہے گی۔

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹریڈنگ رائٹس سرٹیفکیٹ ہولڈرز، اسٹاف اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ 25 جون 2026 (جمعرات) اور 26 جون 2026 (جمعہ) کو 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اسٹاک مارکیٹ عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، عاشورہ اور ربیع الاول کے مواقع پر عام تعطیلات کے دوران بند رہتی ہے اور ان دنوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہتی ہیں۔

وفاقی حکومت نے بھی پیر کے روز ملک بھر میں 25 اور 26 جون یعنی جمعرات اور جمعہ کو یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر