برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گر گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد نئے قائد کے انتخاب کے حوالے سے سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ برطانوی کاروباری ترقی کی رفتار گزشتہ 14 ماہ کے دوران سب سے کم سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے وزیراعظم کے لیے اینڈی برنہم کے نام پر غور، جانیں وہ کون ہیں؟

کیئر اسٹارمر کے اچانک استعفے کے بعد اگرچہ اقتدار کی منتقلی پر امن طریقے سے جاری ہے لیکن سیاسی منظر نامے پر اب بھی کئی سوالات موجود ہیں، میکر فیلڈ کے ضمنی الیکشن میں رینفارام پارٹی کے خلاف 9000 سے زائد ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرنے والے اینڈی برنہم اب وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے سب سے بڑے حریف ویس اسٹریٹنگ نے بھی اپنی انتخابی مہم سے دستبردار ہو کر اینڈی برنہم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مالیاتی ماہر ٹامی ون بروسمین کا کہنا ہے کہ اینڈی برنہم کے لیے وزیر اعظم بننے کا راستہ اب صاف ہو چکا ہے جس سے مارکیٹ نے کچھ حد تک اطمینان کا سانس لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ ملک کا نیا وزیر خزانہ کون بنے گا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آنے والے امیدوار اتنے تجربہ کار ضرور ہیں کہ وہ 2022 میں لز ٹرس کے دور جیسا معاشی بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے جب پاؤنڈ کی قیمت ریکارڈ سطح پر گر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

مقبول بیٹنگ سائٹ ‘پولی مارکیٹ’ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ویس اسٹریٹنگ کے وزیر خزانہ بننے کے امکانات 70 فیصد جبکہ ایڈ ملی بینڈ کے چانسز 20 فیصد کے قریب ہیں۔ مالیاتی ادارے آئی این جی کے اسٹریٹجسٹ فرانسسکو پیزول کا کہنا ہے کہ کاروباری مارکیٹ ایڈ ملی بینڈ کے مقابلے میں ویس اسٹریٹنگ کو زیادہ بہتر اور کاروبار دوست انتخاب سمجھتی ہے۔

 دوسری طرف معاشی سروے بتاتے ہیں کہ نئے وزیر اعظم کو ایک جمود کا شکار معیشت ملے گی کیونکہ جون میں کاروباری سرگرمیوں میں اپریل 2025 کے بعد سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کے مطابق مینوفیکچرنگ اور سروسز کا مشترکہ انڈیکس 49.7 سے کم ہو کر 49.4 رہ گیا ہے جو معاشی سست روی کو ظاہر کرتا ہے۔ پینتھیون میکرو اکنامکس کے چیف اکانومسٹ روب ووڈ کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں سیاسی بے یقینی نے کاروباری اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اینڈی برنہم کی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے واضح تصویر سامنے نہ آنے تک برطانوی کاروباری ادارے آنے والے مہینوں میں محتاط رویہ برقرار رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سان ڈیاگو چڑیا گھر میں نایاب پرندے ‘واٹ لیڈ جاکانا’ کے بچے کی پیدائش

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا