اٹلی میں کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے اینٹی ایجنگ اور اسکن کیئر مصنوعات کے استعمال پر بڑھتی تشویش کے بعد ریگولیٹری اداروں نے بعض برانڈز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیاں کم عمر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذریعے بچوں کو اسکن کیئر مصنوعات خریدنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کاسمیٹیکوریکسیا: بچیاں اسکن کیئر کے جنون میں مبتلا، جلد اور ذہنی کیفیت دونوں داؤ پر
تحقیقات کے مطابق یہ رجحان ’کاسمیٹیکوریکسیا‘ نامی ایک ابھرتے ہوئے مسئلے سے جڑا ہوا ہے، جس سے مراد جلد کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کی مصنوعات کے استعمال کا غیر معمولی جنون ہے۔
Created with seedance 2.0 on @openart_ai
Use the uploaded real woman as the main character. Preserve her exact facial features, hairstyle, skin tone, eyes, lips, and identity consistently throughout the entire video. Convert her into a premium Pixar-style 3D character while… pic.twitter.com/KWkF8Asr8Z
— Anissa (@SimplyAnnisa) June 21, 2026
ماہرین صحت خبردار کر رہے ہیں کہ کم عمری میں اینٹی ایجنگ مصنوعات کا غیر ضروری استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں میں جسمانی خدوخال کے بارے میں غیر حقیقی توقعات پیدا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سردیوں میں جلد کی حفاظت: کون سا موئسچرائزر مہاسوں سے بچاتا ہے؟
سوشل میڈیا کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث ماہرین والدین اور تعلیمی اداروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بچوں کو اسکن کیئر سے متعلق درست معلومات فراہم کریں اور آن لائن مواد کے اثرات سے آگاہ رکھیں۔














