آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کو ایک اہم سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سابق رکن اسمبلی چوہدری شہزاد نے دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد پارٹی نے انہیں مظفرآباد کے حلقہ نمبر 2 لچھراٹ سے انتخابی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:مظفرآباد میں پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار، عوام نے فساد اور انتشار کی ہر کال مسترد کردی
چوہدری شہزاد کی شمولیت کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینیئر رہنما سردار شاہجہان نے ان کا خیرمقدم کیا اور اسے پارٹی کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا۔
چوہدری شہزاد حلقہ لچھراٹ کی سیاست میں ایک مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2016 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم 2021 کے انتخابات سے قبل وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے، جہاں انہیں انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:کسی کو مسلح جتھوں کے ذریعے مظفرآباد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، رانا ثنااللہ
سیاسی مبصرین کے مطابق چوہدری شہزاد کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے حلقہ دو لچھراٹ میں انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں ان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بازل نقوی سے متوقع ہے، جس پر سیاسی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔













