انگلینڈ کی شاندار فتح، دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

لندن کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان میلی کیر نے 42، سوفی ڈیوائن نے 30 جبکہ ایزابیلہ گیز نے 28 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی ڈینی گبسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے 164 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈینی ویٹ ہوج نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

سوفیہ ڈنکلے نے بھی 49 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: کیا بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکے گا؟

انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا، جبکہ ویسٹ انڈیز نے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز شائقین کے لیے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp