پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا، 45 حلقوں میں انتخابی میدان سج گیا

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے آزاد کشمیر اور مہاجرین نشستوں سمیت مختلف حلقوں سے امیدوار نامزد کیے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت 45 انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری

اعلان کردہ امیدواروں میں میرپور سے افسر شاہد، قاسم مجید، یاسر سلطان اور چوہدری صہیب ارشد شامل ہیں، جبکہ بھمبر سے چوہدری پرویز اشرف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

کوٹلی کے حلقوں سے ملک ظفر، جاوید اقبال بھڈھانوی، چوہدری یاسین اور چوہدری اخلاق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ باغ اور حویلی سے سردار قمر زمان اور فیصل ممتاز راٹھور جبکہ سدھنوتی پونچھ کے مختلف حلقوں سے سردار امجد یوسف، سردار سعود صادق، سردار یعقوب، سردار محمد عابد خان اور سردار فہیم اختر ربانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

وادی نیلم، مظفرآباد اور دیگر علاقوں سے بھی پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار سامنے لے آئے ہیں، جن میں میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل نقوی، سردار مختار احمد خان، مباشر منیر اعوان، اشفاق ظفر اور دیوان علی چغتائی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابی شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

مہاجرین جموں و کشمیر کے حلقوں میں پاکستان کے مختلف شہروں سے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن میں کرنل (ر) قدیر چوہان، چوہدری آصف گجر، چوہدری احسن اسماعیل گجر، شاہین کوثر ڈار، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں سے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول ہیں، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp