الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابی شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی قطعی تردید کردی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق فیصلے تک انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو دھچکا، الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ادارہ ایک خودمختار اور آئینی حیثیت رکھتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں مکمل آزادی کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ بیان کے مطابق انتخابی شیڈول کا اجرا کمیشن کا قانونی اختیار ہے، جو متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت بروقت استعمال کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں کسی دوسرے ادارے، فرد یا فورم سے اجازت یا مشاورت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی مذکورہ اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، لہٰذا عوام ایسی غیر مصدقہ خبروں پر بالکل توجہ نہ دیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس کے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر کیے جاتے ہیں۔ درست اور مستند معلومات کے لیے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ صرف الیکشن کمیشن کے جاری کردہ سرکاری اعلامیوں پر ہی اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: نواز شریف انتخابی مہم کے لیے خود میدان میں اتریں گے

وضاحتی بیان میں الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے جاری شدہ حتمی حلقہ بندیوں میں ردو بدل کی خبروں کو بھی یکسر مسترد کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ راولاکوٹ، ہجیرہ، تراڑکھل اور مظفرآباد سمیت کئی علاقوں میں ردو بدل کیا گیا ہے جبکہ لیپہ، چکار، ہٹیاں اور کھوئی رٹہ میں بھی نئی حد بندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 2026 کے لیے وہی حلقہ بندی برقرار رکھی گئی ہے جو گزشتہ عام انتخابات 2021 میں جاری کی گئی تھی اور اس میں کوئی نئی حد بندی نہیں کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عبوری حلقہ بندی کے بعد مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن سے کچھ اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں سے کچھ درخواستیں عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی گئیں جبکہ دیگر کو متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کی رپورٹ اور سماعت کے بعد خارج کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی شکایت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

مزید برآں، سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن میں اسامیوں پر تقرری کے لیے گردش کرنے والے اشتہار کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے اور کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اشتہار دراصل سال 2018 کا ہے اور فی الوقت ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم